0
Wednesday 25 Dec 2013 01:38

نماز عشق

اسلام ٹائمز۔ سانحہ راجہ بازار کے بعد پیدا ہونیوالی بے یقینی کی صورتحال کے باوجود راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کا جلوس انتہائی پر امن رہا اور جلوس کے پورے روٹ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو ا، مرکزی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے کی۔ شرکائے جلوس نے فوارہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی، نماز باجماعت کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن نے کیا۔ اس موقع علامہ امین شہیدی نے عزداروں سے مختصر خطاب بھی کیا، انہوں نے جلوس کے دوران برادران اہلسنت سمیت مختلف مکاتب فکر کی جانب سے شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کی جانیوالی کاوشوں اور سیکورٹی کے حوالے سے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آج چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر کئے گئے سیکورٹی انتظانات نے ثابت کر دیا کہ اگر حکومت اور ادارے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں تو کسی بھی شدت پسند یا فسادی طبقے کو امن و مان کی صورتحال سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا، انہوں نے اتحاد اخوت اور مذہبی رواداری کی فضا برقرار رکھنے پر راولپنڈی کے تاجروں اور برادران اہلسنت سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ اتحاد یکجہتی اور مذہنی رواداری کی یہ فضا بر قرار رکھی جائے گی۔ جلوس راجہ بازار و مدرسہ تعلیم القرآن کے سامنے سے گزرتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی مانیٹرنگ کیلیئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مرکزی دفتر اور قدیمی امام بارگاہ میں دو الگ الگ کنٹرول رومز بنائے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 334027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش