0
Friday 21 Mar 2014 00:31

خیرپور دھرنا

اسلام ٹائمز۔ خیرپور شہر میں بزرگ رہنما میر منظور تالپور کی شہادت کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس خیرپور پر شہید کے جسد خاکی کے ہمراہ دو گھنٹے جاری رہنے والے احتجاجی دھرنے کوپی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے بھائی نواب وسان نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دھانی کے بعد ختم کروا دیا۔ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم اور اہل خانہ کی جانب سے دھرنا پنج ہٹی کے مقام پر پانچ گھنٹے جاری رہا تھا، وزیر اعلیٰ ہا ؤس پہنچتے ہی نواب وسان نے اپنے مقامی اتحادیوں کا سہارا لے کر خانوادہ شہید پر دباؤ ڈالوایا اور تسلی و تشفی کے دو بول کہہ کر سات گھنٹے تک جاری رہنے والا عظیم الشان احتجاجی دھرنا ختم کروا دیا، جس پر مومنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید منظور تالپور کے بڑے فرزند عاشق تالپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے والد کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشہید کے خانوادے کو مجلس وحدت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 364119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش