0
Tuesday 4 Aug 2015 23:16

یوم شہدائے پولیس، ڈی آئی خان

اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم شہدائے پولیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پولیس لائن ڈیرہ میں پولیس کے دستوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی، ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلٰی افسران اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ شہداء کے ورثا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی اوصادق حسین بلوچ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم شہداء اور غازیوں کادن منارہے ہیں۔ پولیس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی اور حالت جنگ میں اس پاک دھرتی پہ امن و امان اور تحفظ کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اپنے پولیس شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔ ان شہداء نے ہمارے لئے راہ متعین کر دی ہے، جس پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ کاررواں آگے بڑھے گا۔ وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ شہداء پولیس نے وطن کی خاطر جس بہادری کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ ان کی قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا اور کاروباری رونقیں بحال ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 477988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش