0
Sunday 12 Feb 2017 20:53

سالگرہِ انقلاب اسلامی

اسلام ٹائمز۔ طلوع فجر انقلاب اسلامی ایران کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کراچی میں قائم خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیرِ اہتمام خانہ فرہنگ کے آڈیٹوریم میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے حال ہی میں تعینات کئے گئے ایرانی قونصل جنرل کراچی احمد محمدی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی ڈاکٹر محمد باقری، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر عقیل انجم قادری، معروف شیعہ عالم دین مولانا سید رضی جعفر نقوی نے خطاب کیا، جبکہ کوثر نقوی اور معاذ علی نظامی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی کلام پیش کیا۔ تقریب میں اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام شریک تھی۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی، جبکہ کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی زیر سرپرستی چلنے والے ایرانی اسکول کے طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی جانب سے ایران کی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایران سے متعلق کتب و تصاویر پر مبنی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 608911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش