اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سفیر مہدی (عج) تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں کیا گیا، جس میں محرم الحرام میں تبلیغ اور مجالس عزاء پڑھنے والے ذاکرین و خطیب حضرات کو تربیت دی گئی۔ ورکشاپ سے انجنئیر سید حسین موسوی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں سندھ بھر سے کثیر تعداد میں ذاکرین و خطیب حضرات نے شرکت کی۔