0
Friday 27 Oct 2017 21:23

تحریک انصاف کا اپر دیر میں پاؤر شو

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتا ہے اور بڑے ڈاکو کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔ دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نیا پاکستان نوجوانوں کیلئے بنے گا، ہم اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے، اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے، جس قوم میں عدل اور انصاف کا نظام ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکو کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے اور اس کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے، پاکستان کے جیلوں میں جو چور ہیں ان کی ساری چوری کی قیمت لگالو تو نواز شریف کے ایک لندن کے محل کے برابر بنے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چوروں سے ملک کو نہیں صرف ایک گھر کونقصان ہوتا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر چوری کرکے پوری قوم کو غریب کر دیتے ہیں، زرداری اور نواز شریف نے قوم کا پیسہ چوری کیا، ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ قرضہ چڑھ چکا ہے، یہ ڈاکہ مار کر ملک سے پیسہ باہر لے گئے، منی لانڈرنگ سےقوم کو دگنا نقصان ہوتا ہے جب کہ قرضےکی قسط واپس کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، موبائل فون پر 100 روپے میں 35 روپے ٹیکس لگتا ہے، لوٹتا کوئی ہے اور پیسے قوم ادا کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 679598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش