اسلام ٹائمز۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر نگرانی جامعہ منہاج الحسین جوہر ٹاون لاہور میں منعقد ہونیوالے صوبائی کونسل کے 157 اراکین میں سے علامہ سبطین سبزواری نے 85 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل علامہ اشتیاق حسین کاظمی 62 ووٹ لے سکے۔ 10 ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ نئے صدر کا اعلان علامہ ساجد علی نقوی نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، قائم مقام صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی، علامہ مظہر عباس علوی اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔