0
Sunday 23 Feb 2020 23:02

گلگت، آئی ایس او مجلس عمومی

  • آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی اختتام پذیر

    آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی اختتام پذیر ہو گئی۔ مجلس عمومی میں نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس عمومی میں گلگت ڈویژن کے تمام یونٹس صدور اور اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں کثرت رائے سے کابینہ میں امجد حسین نائب صدر، عمار حسن جنرل سیکریڑی، اطہر ڈپٹی جنرل سیکریڑی، برکت علی مالیات سیکرٹری، ایثار احمد سیکرٹری تعلیم، علی محمد سیکریڑی اطلاعات، نزاکت علی انچارج محبین اور ساجد حسین آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے ترجمان منتخب ہوگئے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر منتظر عباس نے اجلاس عمومی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عمومی میں تمام یونٹس کی شرکت آئی ایس او کی فعالیت اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم نے جی بی میں در در تعلیم کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ علم کی نور سے پورے معاشرے کو منور کریں۔ جب تک معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر نہیں کیا جاتا ہم معاشرے سے برائیوں کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کی جڑ جہالت ہے، جب تک ہم علم کو اپنا شعار نہیں بنائیں گے ہم معاشرتی برائیوں کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔ علم کی طاقت سے ہم معاشرے میں امن، وحدت اور اتحاد باہمی اور ہم آہنگی کا ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ اجلاس سے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت برادر درویش رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرتی فرائض کو ادا کرنا چاہیے، جب تک ہم اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کرینگے معاشرہ سازی ممکن نہیں۔ معاشرہ سازی کے لیے لازم ہے کہ ہم خود سازی پر توجہ دے۔ مغرب ہمیں مادہ پرستی کی طرف لے جانا چاہتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اس کے خلاف حکمت عملی بنائیں اور مغربی طاقتوں کی اسلام اور وطن دشمن سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 846315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش