اسلام ٹائمز۔ ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے ذیلی ادارے ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نئی دہلی کی درگاہ شاہ مردان میں سینیٹائزر مہم کو جاری رکھا گیا۔ ولایت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دہلی کے مذہبی مقامات پر ایک ہفتے سے صفائی اور سینیٹائزر کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے متعدد مساجد و پولیس چوکیوں کو بھی اس مہم کے تحت سینیٹائزر کیا گیا۔