اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں حسب سابق امسال بھی مطہری فکری و ثقافتی مرکز نے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے وضع کردہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے کربلا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس دوران وادی کشمیر کے مقتدر علماء عظام، شعراء کرام اور مفکرین اسلام نے امام حسین (ع) و شہداء کربلا کے تئیں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔