اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کا پہلا دورہ اس وقت کیا جب کرکٹ کیریئر شروع کر رہا تھا۔ کولمبو میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندارا راجہ پکسے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں کردار آج بھی یاد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکا دورے کی دعوت اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم مہندراراجہ پکسے کا مشکور ہوں۔