0
Saturday 25 Jun 2022 22:45

چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی، نعمان لنگڑیال

چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی، نعمان لنگڑیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو کر ڈی سیٹ ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال نے الزام لگایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔ چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 میں ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے، ہمارے ساتھی محب وطن تھے، جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم نے ضمیر کا سودا کیا، میں وزیر تھا، لیکن پی ٹی آئی میں جرات نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔ خیال رہے کہ نعمان لنگڑیال نون لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1001112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش