0
Friday 1 Jul 2022 10:38

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیکر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے، حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے، تاکہ صاف شفاف الیکشن ہوسکے، درخواست پر فیصلے تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیراعلیٰ رہ سکتا ہے، ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعلیٰ الیکشن پر حکم امتناع دے، کیونکہ ہمارے 6 ممبر حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے الیکشن کیسے شفاف ہوسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزہراعلیٰ تھے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرکے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1002123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش