0
Saturday 2 Jul 2022 08:36

مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کا قیام

مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کا قیام
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اضلاع میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانا اور تین ماہ میں مرکز کی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے، نیز یہ کمیٹی تین ماہ کے فوری بعد صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخابی عمل کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی کے مسئول ملک اقرار حسین ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا حسن رضا ہمدانی، حسن رضا کاظمی اور ایڈووکیٹ آصف رضا شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش