0
Saturday 2 Jul 2022 19:25

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، محمد حسین محنتی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اچھی تیاری کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی، ہمارا مقصد صرف انتخابات جیتنا ہی نہیں بلکہ اپنی دعوت و پیغام کو عوام الناس تک پہنچانا ہے، سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت مسائل حل کرنے کی بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ جبکہ وزراء کارکردگی کی بجائے بیان بازی والزام تراشیوں میں مصروف ہیں، اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحران اور عوامی مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ سمیت دیگر تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، تمام اضلاع خاص طور پر بڑے شہروں میں امیدوار کھڑے کرکے مہم چلائی، کارکنان کا جوش و جذبہ قابل تحسین تھا، امیر صوبہ نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ 24 جولائی کو دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ اپنی دعوت و پیغام کو عام کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1002346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش