1
0
Tuesday 5 Jul 2022 00:33

ہمیں تاریخ کے سب سے بڑے بہروپیے عمران خان کا سامنا ہے، مریم نواز

ہمیں تاریخ کے سب سے بڑے بہروپیے عمران خان کا سامنا ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ کے سب سے بڑے بہروپیے کا سامنا ہے اور سازش کا شور مچانے والا اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔ یلنشیا ٹاؤن میں پی پی 170 کے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سازش اور خط کے پیچھے لگا دیا اور 4 برس پاکستان آزاد تھا اور جب کرسی گئی تو سازش ہوگئی، سابق وزیرا عظم کہتا تھا کہ ڈونلڈ لو نے مجھے دھمکی تھی دو دن پہلے اپنا ایک بندہ ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا ہمیں معاف کردو۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ دیا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کو دکھاوے اور سیاست کے لیے استعمال کرنا سب سے بڑا جرم ہے اور ’فتنہ خان‘ وہ شخص ہے جو مذہب کی آڑ میں سب کچھ کرتا ہے، اپنی باری آئی تو پیچھے شخص نے کہا ’خان صاحب‘ اسلامی ٹچ تو دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیہ نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، نواز شریف نے کہا عوام میں جاؤ اور ان کو بتاؤ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ جو بھی خاندان 10 یونٹ استعمال کرتے ہیں بجلی کا بل نہیں آئے گا، دیکھو خزانہ خالی ہے اس کے باوجود شہباز شریف سستا آٹا سستی دالیں فراہم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں آئے ہوئے ڈھائی مہینے ہوئے ہیںوہ وقت دور نہیں جب غریب پیٹ بھر کر روٹی کہائے گا۔ نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف پر الزامات لگے ایک بھی ثابت نہ ہوسکا، نواز شریف کو کوئی کبھی کوئی چھوڑ کر نہیں گیا اگر گیا تو اس نے کہا میں نے نواز شریف کو کرپٹ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کو چھوڑ کر گیا باہر جا کر نواز شریف کی شرافت کی ضمانت دی، ایک فتنہ جس کی نظر پھر پنجاب پر ہے وہ پنجاب پر پھر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Saqib hussain
Pakistan
مریم نواز ایک چور خاتون، اس کا باپ چور ہے، اس کا چچا چور ہے، اس کا بھائی چور ہے، اس کا کزن چور ہے، یہ پورا خاندان چور ہے۔ یہ مجرم ہیں، سزا یافتہ ہیں، ان کو اس ٹائم جیل میں ہونا چاہیئے اور ان سب کو پھانسی ہونا چاہیئے، عدالت کو اپنا احتساب کا عمل شروع کرنا چاہیئے۔ عمران خان ایک عظیم لیڈر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ستر سال بعد پاکستان کو ایک عظیم لیڈر سے نوازا ہے۔ ہم سب کو اس کی قدر کرنا چاہیئے۔ ان شاء اللہ پاکستان بہت جلد ترقی کرے گا، یا اللہ بس ان چوروں سے نجات دلا دے۔
ہماری پیشکش