0
Tuesday 5 Jul 2022 00:34

خیبر پختونخوا حکومت کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کیے جانے پر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے اسیکم کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ضم اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کی بندش کے بعد صوبائی حکومت اپنے وسائل سے اسکیم کو جاری رکھے گی۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی تک سکیم کو جاری رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کئے جائیں، ضم اضلاع کا صحت کارڈ اسکیم کسی بھی حال میں بند نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا، صوبائی حکومت وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی کے معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1002740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش