0
Wednesday 6 Jul 2022 12:23

ڈی آئی خان، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، ٹارگٹ کلرز کی فوٹیج جاری

ڈی آئی خان، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، ٹارگٹ کلرز کی فوٹیج جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی موڑ پر شہید ہونے والے ٹریفک اہلکار ٹی او شوکت خان اور کانسٹیبل حبیب اللہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ جس کے بعد شہداء کی تدفین کی گئی۔ علاوہ ازیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلرز کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کے حوالے سے تعاون کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 1002939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش