0
Thursday 7 Jul 2022 15:54

بھارت، کووڈ ویکسینیشن میں 198.33 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

بھارت، کووڈ ویکسینیشن میں 198.33 کروڑ ویکسین لگائی گئیں
اسلام ٹائمز۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 198.33 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 198 کروڑ 33 لاکھ 18 ہزار 772 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 489 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 18930 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 66 ہزار 739 ہوگئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.86 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.32 فیصد ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ اسی مدت میں 14650 لوگوں نے کووڈ سےنجات بھی پائی۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 29 لاکھ 21 ہزار 977 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔ بھارت میں آج فعال کیسز کی تعداد 119457 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.27 فیصد ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 438005 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.53 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1003261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش