0
Thursday 22 Sep 2011 22:15

وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں، وسیم اختر

وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں، وسیم اختر
خانیوال:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں، قوم کی نظریں اب جماعت اسلامی پر ہیں، غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ، معاشی بدحالی، کرپشن، دہشت گردی اور ڈرون حملوں جیسے سنگین مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، ایل پی جی اور پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عام آدمی کو پریشان کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ملک خاص طور پر سندھ کے علاقوں میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عوام بہت پریشان ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومتی اداروں کا متاثرین سیلاب کو ریلیف پہنچانے کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی ڈینگی بخار آیا تھا اور ماہرین نے کہا تھا کہ اس کا حملہ اگلے سال بھی ہو گا مگر پنجاب اور وفاقی حکومت نے کوئی پلاننگ نہیں کی جس کی وجہ سے اب تک 82 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 100744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش