0
Tuesday 16 Aug 2022 00:57

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو مہم کی آگاہی کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو مہم کی آگاہی کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رواں ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی آگاہی کے حوالے سے پولیس لائنز ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمود جان بھٹنی ڈی ایچ او ڈیرہ، محمد جاوید خان ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ، ڈاکٹر سدیس، ڈاکٹر سید تسکین عباس، ڈاکٹر احسان، پولیس ہسپتال کے انجارج ڈاکٹر اقبال خان، خورشید بیگم یو پیک پولیو پروگرام، ایل ایچ ایس سمیت کثیر تعداد میں مرد، خواتین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم پہلے سے تبدیل ہوگی کیونکہ اس بار پولیو کے قطروں کے علاوہ 4 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے 2 ٹیکے لگائے جائیں گے پہلا ٹیکہ اور پولیو کے قطروں کی مہم پرسوں سے شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا ٹیکہ ستمبر یا اکتوبر میں لگایا جائے گا، اس ٹیکے سے ان شاء اللہ بچے کبھی معذوری کا شکار نہیں ہونگے، انہوں نے علاقہ معززین سے گزارش کی کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کو آگاہ کریں کہ بچوں کو یہ ٹیکہ ضرور لگوائیں اور بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوالہ یونین میں کچھ لوگ اپنے بچوں کو قطرے نہیں پلاتے۔ ایک بچی کو انجیکشن اور پولیو کے قطرے پلا کر ڈی ایچ او اور ایڈشنل ایس پی نے مہم کا آغاز کیا، آخر میں اس حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش