0
Friday 19 Aug 2022 14:49

جمیل احمد بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات

جمیل احمد بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔ واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022ء میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
خبر کا کوڈ : 1009960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش