0
Sunday 25 Sep 2011 14:31

بھارتی وزیراعظم کی آمد اور خطاب، سکھوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج

بھارتی وزیراعظم کی آمد اور خطاب، سکھوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف سکھ برادری کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر سکھ برادری کے ارکان اس وقت احتجاج کر رہے تھے جب اندر بھارتی وزیراعطم من موہن سنگھ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت یوں تو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار ہے لیکن 64 سال سے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پنجاب میں سکھوں، کشمیر میں مسلمانوں اور ناگالینڈ میں عیسائیوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے، جو اسے ملنا چاہیے۔ سکھوں نے کہا کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی پارٹی انیس سو چوراسی میں پنجاب میں سکھوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 101349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش