0
Saturday 17 Sep 2022 15:47

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان گرفتار

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے لئے ایک بار پھر ایک نئی مشکل سامنے آگئی ہے۔ پارٹی کے متنازعہ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان پولیس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے سی بی نے کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے سی بی کے دفتر میں لاک اپ نہ ہونے کی وجہ سے امانت اللہ خان کو رات کے وقت قریبی سول لائنز تھانے کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔ انہیں صبح 12 بجے کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اے سی بی امانت اللہ خان کے ریمانڈ کی اپیل کرے گا۔ واضح ہو جمعہ کو اے سی بی کی ٹیم نے ایم ایل اے اور ان کے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارا تھا۔

اے سی بی اس سے قبل اے سی بی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ سے اپیل کی تھی کہ اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان کو وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ اے سی بی نے اے اے پی ایم ایل اے پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ جانچ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی ایم ایل اے کے معاملات میں گواہوں کو متاثر کررہی ہے۔ اے اے پی ایم ایل اے کو اے سی بی نے ایسے وقت میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جب دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی سی بی آئی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1014767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش