0
Monday 26 Sep 2011 00:05

کربلا بم دھماکوں کا مقصد عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بہانہ فراہم کرنا ہے، صالح العبیدی

کربلا بم دھماکوں کا مقصد عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بہانہ فراہم کرنا ہے، صالح العبیدی
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق میں مقتدا صدر پارٹی کے ترجمان شیخ صالح العبیدی نے کہا ہے کہ کربلا میں ہونے والے آج کے بم دھماکوں کا مقصد ملک میں مذہبی اختلافات کو ہوا دینا اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بہانہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بم دھماکوں کا اصلی مقصد عراق میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا اور واشنگٹن بغداد سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کا زمینہ فراہم کرنا ہے۔
مقتدا صدر پارٹی کے ترجمان نے تاکید کی کہ مقدس مقامات اور زائرین کے خلاف انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کی تحقیق ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کو چاہئے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ایسے افراد کے خلاف فوری اقدام کرے جو شہروں کی سیکورٹی فراہم کرنے میں اپنے وظائف موثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔
یاد رہے آج کربلا میں تین کار بم دھماکے ہوئے جن میں 115 افراد زخمی اور شہید ہو گئے۔ کربلا پولیس کے سربراہ نے القاعدہ کو ان دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 101493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش