0
Saturday 24 Sep 2022 19:03

سندھ حکومت بارش متاثرین کی بروقت امداد میں ناکام ہوچکی ہے، محمد حسین محنتی

سندھ حکومت بارش متاثرین کی بروقت امداد میں ناکام ہوچکی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارش متاثرین کی بروقت امداد اور پانی کے نکاس میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، متاثرین کی امدادی کاموں میں دیر اور غیر منصفانہ تقسیم کرپشن کیخلاف تحریک کو تیز کریں گے، سندھ کے لاکھوں سیلاب متاثرین آج بے سروسامانی کی کیفیت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بہت بڑی آزمائش اور قوم امتحان سے گذر رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ دوسری جانب سیاست انتشار کا شکار، حکومت اور اپوزیشن دونوں فریق ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں، یہ دونوں عوام اور ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیلنے میں برابر کی شریک ہیں۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ  اس وقت ملک میں سیلاب نے بہت بڑی تباہی مچائی ہے، سندھ کے دیہات کا پچاس فیصد پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ پچاس فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، جماعت اسلامی اور الخدمت اپنی بساط کی مطابق خدمت کا کام کررہی ہیں لیکن یہ کام حکومت کا ہے جن کے پاس ملکی خزانہ اور بیرونی امداد آرہی ہے جو کرپشن کی نظر یا پھر اقرباپروری کی بھینٹ چڑھائی جارہی ہے، امدادی سامان سرکاری وڈیروں کے گداموں، کارخانوں یا بنگلوں میں ذخیرہ اندوز اور بازاروں میں بیچا جارہا ہے، جماعت اسلامی سیلاب اور بارش متاثرہ بھائیوں کی مدد کے ساتھ انہیں اپنا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، سندھ حکومت نے ہمارے احتجاج کا نوٹس نہ لیا تو اگلے مرحلے میں ڈویزنل سطح پر دھرنے، سیمینار سمیت احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا، مرکزی امیر سراج الحق بہت جلد سیلاب زدہ علاقوں کا دوبارہ دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1015964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش