0
Monday 26 Sep 2011 20:54

کرگل لداخ روڈ کو فوری کھولنے کے اقدامات کئے جائیں، بلال زبیری

کرگل لداخ روڈ کو فوری کھولنے کے اقدامات کئے جائیں، بلال زبیری
 اسکردو:اسلام ٹائمز۔ مہاجرین کرگل و لداخ کے سکریٹری جنرل حافظ بلال زبیری نے کہا ہے کہ لداخ کرگل روڈ کو فی الفور کھولنے کے اقدامات کئے جائیں، مذکورہ روڈ کے کھولنے سے نہ صرف بچھڑے خاندانوں کو باہم ملنے کا موقع ملے گا بلکہ دو طرفہ تجارت کے ذریعے کروڑوں روپے زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے مہاجرین کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ روڈ کھولنے کے حوالے سے علماء، سیاستدانوں، سماجی و فلاحی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر پرامن احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاج عوامی مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چالیس سالوں سے مہاجرین اپنے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں، تاہم بار بار مطالبات کے باوجود لداخ کرگل روڈ کھولنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئِے جا رہے، جس کے باعث مہاجرین میں احساس محرومی بڑھتی جا رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل مہاجرین لدخ و کرگل ککے صدر محمد خان نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی آباد کاری کیلئے ایک پراجیکٹ کا پی سی ون تیار ہے، جس کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 101619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش