0
Thursday 4 Aug 2011 18:29

کرگل اسکردو روڈ کھلنے سے جی بی عالمی تجارتی مرکز بن جائیگا، شہزاد آغا

کرگل اسکردو روڈ کھلنے سے جی بی عالمی تجارتی مرکز بن جائیگا، شہزاد آغا
گلگت:اسلام ٹائمز۔ کرگل و لداخ اور اسکردو کے درمیان قدیم تاریخی اور تجارتی راستوں کو کھول دینے سے گلگت بلتستان عالمی ٹریڈ کی حیثیت اختیار کر جائے گا، دونوں اطراف کے بچھڑے ہوئے خاندانوں کو 64 سال بعد ایک دوسرے سے ملنے کا موقع بھی ملے گا، کرگل و لداخ گلگت بلتستان کا لازمی حصہ ہے، کرگل لداخ اور اسکردو کے درمیان تجارتی راستوں کو کھولنے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان جو معاہدہ طے پا گیا ہے، اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹیڈ موومنٹ کے مرکزی سکریٹری جنرل اور ممتاز قوم پرست رہنما شہزاد آغا اور سینئر صدر شبیر حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ کرگل و لداخ روڈ کھولنے سے گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں کو اہم تجارتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، ہم شروع دن سے یہی مطالبہ کر رہے تھے کہ کرگل و لداخ سکردو روڈ کو کھول کر منقسم خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے دیا جائے، لیکن حکومت نے ہماری تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا، آج جب حکومت نے خود ہی اس حوالے سے پیشرفت کی ہے تو اس پر عملدرآمد کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 89412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش