0
Saturday 1 Oct 2022 02:27

ڈیرہ اسماعیل خان، 734 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان، 734 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرز جاری
اسلام ٹائمز۔ ایٹا ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 46 یونین کونسل کے 734 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرز جاری کردیئے ہیں۔ ضلعی صدر اپٹا محمد فاروق نے ڈی ای او کو خراج تحسین کیا۔ گزشتہ سال ایٹا کے تحت پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ و انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرز امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 46 یونین کونسل سے ایٹا ٹیسٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے پی ایس ٹی بھرتی کے آرڈرز یونین کونسل وائز جاری کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے بھرتیہونے والے اساتذہ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1017032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش