0
Saturday 1 Oct 2022 16:22

سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پرویزالہیٰ

سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر ایک بار پھر جے آئی ٹی بنانے پر غور، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت، صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس، سیکرٹری قانون اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا جائزہ لیا گیا۔
 
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1017129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش