0
Sunday 2 Oct 2022 02:27

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 27 ہلاکتیں

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 27 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ فلوریڈا میں طاقتور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان ایئن اب کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاؤن پہنچ گیا اور چارلسٹن کے جزیرے کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔ قبل ازیں طوفان ایئن کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 27 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ طوفان نقصان کے لحاظ امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔ تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔ ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش