0
Thursday 6 Oct 2022 00:17

ڈیرہ، محکمہ فوڈ سیفٹی کی مافیاز کے خلاف کارروائیاں

ڈیرہ، محکمہ فوڈ سیفٹی کی مافیاز کے خلاف کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملتان روڈ پر دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران متعدد دودھ کے نمونے فوڈ اتھارٹی کی آٹو لیب سے چیک کئے گئے تاہم ایک دودھ کی ڈاٹسن میں پانی کی زیادہ مقدار پر دودھ کے مالک کو  موقع پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فوڈ سیفٹی آفیسر انیلہ مختار اور فبیحہ نے ٹانک اڈہ پر دکانوں میں اشیاء کا معیار بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جبکہ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس بنوانے کے لیے لائسنس نوٹس جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 1017817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش