0
Thursday 6 Oct 2022 09:43

صحت سہولت پروگرام کے تحت جی بی میں 19 ہزار مریضوں کا مفت علاج

صحت سہولت پروگرام کے تحت جی بی میں 19 ہزار مریضوں کا مفت علاج
اسلام ٹائمز۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 19 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ پروگرام کے ڈائیریکٹر نے گلگت میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ مریضوں کو صحت کارڈ کے ذریعے سے مختلف امراض کے ساتھ ساتھ گردے کی پیوندکاری اور جگر کا علاج کروانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مریض ملک میں پینل پر موجود 1082 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں کہیں پر بھی اپنا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں فروری 2022ء سے اب تک صحت سہولت کارڈ کے ذریعے سے 19800 مریضوں نے اپنا مفت علاج کروایا ہے جبکہ جی بی کے 182 کینسر کے مریضوں کا انڈومنٹ فنڈ کے زریعے سے مفت علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد غذر اور خپلو کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1017855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش