0
Thursday 6 Oct 2022 21:15

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1712 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400 روپے اور 2915 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 144900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 124228روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 1017987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش