0
Tuesday 22 Nov 2022 20:00

موربی پل گرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، راہل گاندھی

موربی پل گرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پیر کو امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی ہے۔ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ موربی پل گرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ وہ بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کسانوں، نوجوانوں اور قبائلیوں سے ملاقات کے بعد ان کے مسائل سن کر انہیں درد محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو نوکریوں کا وعدہ کرکے مزید دھوکہ دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش