اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا، جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا، اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔