0
Thursday 24 Nov 2022 23:45

تہران میں 2 خودکش حملہ آور گرفتار

تہران میں 2 خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایرانی پولیس نے تہران کے مغربی زون میں دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مغربی زون کے پولیس کمانڈر نے کہا کہ خودکش حملہ آور قدس شہر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مغربی زون کے پولیس کمانڈر کیوان ظہیری نے کہا ہے کہ 16 نومبر کو قدس شہر میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی خبر ملی تھی، جس کے بعد 17 نومبر کو کارروائی کی گئی اور دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور قدس شہر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے، لیکن انہیں اس سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آوروں سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد، 2 پسٹل، 91 گولیاں، ریموٹ کنٹرول اور 3 عدد سائلنسر برآمد کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1026670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش