0
Sunday 27 Nov 2022 09:47

وزیراعظم نے مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی مشاورت کرینگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی اور اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر رائے بھی طلب کریں گے، علاوہ ازیں شہباز شریف کی کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی، اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش