0
Monday 28 Nov 2022 19:23

اترپردیش میں کوئی بھی مدرسہ جعلی، فرضی یا غیر قانونی نہیں ہے، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

اترپردیش میں کوئی بھی مدرسہ جعلی، فرضی یا غیر قانونی نہیں ہے، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید
اسلام ٹائمز۔ اترپردیش مدرسہ بورڈ کے صدر ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے مدارس سروے سے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مدارس کا سروے کسی قسم کی تحقیقات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مدرسہ جعلی، فرضی یا غیر قانونی نہیں ہے۔ انہوں نے تمام مدارس کے انتظامیہ کو ایک پیغام بھیج کر کہا کہ حکومتیں وقتاً فوقتاً اس طرح کے سروے کیا کرتی ہیں اور اس سے حاصل ہونے والے مواد کی بنیاد پر مستقبل کا منصوبہ تیار کرتی ہیں۔ ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا کہ سروے کا چرچا اس لئے زیادہ ہوا کیونکہ پچھلی حکومتوں نے مدارس کی اصلاح کی سمت میں کوئی کام نہیں کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت اس سلسلہ میں غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے سروے کو عام سروے سمجھا جائے، یہ کسی قسم کی تحقیقات نہیں تھی۔ مدرسہ شکچھا پریشد کی سفارش پر ریاست میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کا تاریخی کام مدرسوں کے مہتمم اور منتظمین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے مدارس سروے میں حصہ لینے والوں اور اس میں تعاون کرنے والوں کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت کی جانب سے مدارس کا سروے کرایا گیا جو پُرامن اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں اس سروے کو لیکر خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔ ریاست بھر میں 8500 مدرسوں کا سروے کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1027345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش