0
Wednesday 30 Nov 2022 21:35

شریف خاندان عقل و فہم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، شیریں مزاری

شریف خاندان عقل و فہم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شریف خاندان عقل و فہم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، مریم نواز کے والد کی سیاست سے قوم اچھی طرح واقف ہے۔ مقامی ٹی وی کے مطابق شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں ان کے اپنے کرتوتوں کا ثمر تھا، پاناما لیکس خود نواز شریف کے دور میں منظرعام پر آئیں۔ شریں مزاری نے کہا کہ پاناما جیسے عالمی انکشاف سے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب ہوئی اور ان کے خلاف تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں جے آئی ٹی نے کیں، نواز شریف کی نااہلی، کرپشن پر فیصلے، سپریم کورٹ، احتساب عدالت نے سنائے، یہ حقیقت قوم تسلیم کرچکی ہے کہ نواز شریف نے لوٹ مار کو اولین ہدف بنایا، جب وہ اقتدار سے نکلے تو این آر او اور چوری معافی کیلئے ہاتھ پائوں مارتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، ملک کے خلاف کرپٹ خاندان کے عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1027747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش