0
Thursday 1 Dec 2022 08:27

لاہوریوں کی جانب سے نئے آرمی چیف کو خوش آمدید کے فلیکسز آویزاں

لاہوریوں کی جانب سے نئے آرمی چیف کو خوش آمدید کے فلیکسز آویزاں
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کیساتھ عوام کی محبت ابھی بھی موجود ہے، جنرل باجوہ کے جانے کے بعد عوام کی جانب سے نئے آرمی چیف کیساتھ اظہار عقیدت کیا جا رہا ہے۔ لاہور کی سڑکوں پر نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مبارکباد پیش کرنے کی فلیکسز آویزاں کیے گئے ہیں۔ فیروز روڈ پر یہ فلیکسز شہریوں کی جانب سے آویزاں کیے گئے ہیں۔ فلیکسز میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں میں بینرز لگائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش