0
Friday 2 Dec 2022 06:30

امریکہ نے القاعدہ برصغیر اور ٹی ٹی پی کے 4 رہنماء دہشتگرد قرار دے دیئے

امریکہ نے القاعدہ برصغیر اور ٹی ٹی پی کے 4 رہنماء دہشتگرد قرار دے دیئے
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر کے بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے، قاری امجد خیبر پختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 1028017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش