0
Friday 2 Dec 2022 21:55

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومتی وزراء کا متضاد ردعمل

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومتی وزراء کا متضاد ردعمل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش پر حکومتی وزراء کا متضاد ردعمل سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے لاپور میں پارٹی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ حکومت کو موقع دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن کی تاریخ دے، ورنہ اسمبلیاں تحلیل کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیاں تحلیل کر دی گئیں تو 66 فیصد پاکستان میں انتخابات ہو رہے ہونگے۔ جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان ساتھ بیٹھیں گے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تو ہمیشہ سے ہی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، تاہم پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کیسے ہونگے، اس سے قبل عمران خان کہا کرتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ میں مرجاوں؟ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی لائی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے حکومت سے عام انتخابات سے متعلق تاریخ پر مذاکرات کے بیان پر صرف اکتوبر 2023ء لکھ کر جواب دے دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ میں عمران خان کے بیان کے سکرین شاٹ کے ساتھ لکھا اکتوبر 2023ء۔
خبر کا کوڈ : 1028125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش