0
Friday 2 Dec 2022 21:57

صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج چکی ہیں، ناصر کنعانی

صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج چکی ہیں، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی حمایت کے سہارے بہت سارے ممالک سے تعلقات کی بحالی کی گردان رٹ رہی ہے، تاہم اتنا شور شرابا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل دنیا کی اُن اقوام کے دلوں سے اپنی نفرت کم نہیں کرسکا، جو اس کی حاکمیت کو غیر قانونی تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے آج جمعے کے روز ایک ٹویٹ کے جواب میں ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈلاک اور سکیورٹی بحران، غزہ سے مغربی کنارے اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں تک قبضے کے خلاف مزاحمت میں وسعت، اسرائیلی حکومت کے خلاف عالمی محاذ پر نفرت اور فٹبال کے عالمی میلے پر اسرائیل سے نفرت کے مناظر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایسی قراردادوں کی منظوری جس میں اسرائیل کے قیام کے دن کو "آفت اور نحوست" کے دن کے طور پر متعارف کرایا گیا ہو، ایسے میں صیہونی نسل پرست حکومت اور اس کے حامیوں کی توجہ ایران فوبیا پر مرکوز کرنا، مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے اور مرتے ہوئے اسرائیل کو مصنوعی سانس دینے کی ایک مایوس کن اور ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک سے تعلقات کی بحالی کے لئے امریکی حمایت کے ساتھ صیہونی حکومت کی تکرار بھی عالمی اقوام کے دلوں سے اپنی نفرت نہیں کم کرسکی، جو اسرائیل کی حاکمیت کو غیر قانونی مانتے ہیں۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ درحقیقت فٹبال ورلڈ کپ میں صیہونی حکومت کو شکست اور فلسطین کے موقف کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش