0
Sunday 4 Dec 2022 23:16

ڈیرہ، فلاحی تنظیم ’’سہارا‘‘ کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ڈیرہ، فلاحی تنظیم ’’سہارا‘‘ کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فلاحی تنظیم ’’سہارا‘‘ کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے شہداء اور غازیوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان اصغر علی شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے شہداء، پولیس اور غازیان پولیس کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھیں گی اور پولیس تاریخ کا ہمیشہ روشن باب رہیں گی۔ انہوں نے فلاحی تنظیم سہارا کے زیراھتمام  معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1028356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش