0
Monday 5 Dec 2022 00:28

عمران خان اقتدار کیلیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں، وزیراعظم

عمران خان اقتدار کیلیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کر سکتے ہیں۔ عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔
خبر کا کوڈ : 1028514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش