0
Monday 3 Oct 2011 01:57

لوڈشیڈنگ کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت کے سر ہے، بجلی پیدا کرنیوالے یونٹ پیٹیوں میں بند کراچی کی بندرگاہ پر گل سڑ رہے ہیں، نواز شریف

لوڈشیڈنگ کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت کے سر ہے، بجلی پیدا کرنیوالے یونٹ پیٹیوں میں بند کراچی کی بندرگاہ پر گل سڑ رہے ہیں، نواز شریف

لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی خود غرضانہ حکمتِ عملیوں، بدعنوانیوں اور نااہلی کا نتیجہ ہے اور اس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت کے سر ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ساڑھے 3سال حکومت کر لینے کے بعد حکومت بجلی کے بحران کا ذمے دار کسی اور کو قرار نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قائم بجلی پیدا کرنے کے کارخانوں میں ملکی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قلت پیدا کر کے صنعتوں کا پہیہ بند کرا دیا گیا ہے، قومی معیشت کو کمزور اور عوام کو بیروزگاری کے عفریت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بجلی پیدا کرنیوالے یونٹ پیٹیوں میں بند کراچی کی بندرگاہ پر گل سڑ رہے ہیں۔ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بدعنوانیوں کو ختم اور سادگی کو اپنا کر 5 سے 6 سو ارب روپے مہیا کر سکتی ہے ۔اس رقم سے بجلی کی قلت دنوں میں کم اور مہینوں میں ختم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس میں اس مسئلے کو غور کیلئے سر فہرست رکھنے کیلئے کہوں گا۔

خبر کا کوڈ : 103231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش