0
Tuesday 4 Oct 2011 11:02

کراچی کو امن کا شہر بنایا جائے گا، آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، قائم علی شاہ

کراچی کو امن کا شہر بنایا جائے گا، آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، قائم علی شاہ
سکھر:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 457 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے، عالمی برادری بھی متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ایران نے سو ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے جبکہ امدادی سامان کا ایک جہاز ایران سے یہاں پہنچ چکا ہے، یورپی یونین اور ورلڈ فوڈ سمیت دیگر ادارے بھی امداد کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر صوبائی حکومت متاثرین کو 20 ہزار روپے فراہم کر رہی ہے اور ہم نے وفاق سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہماری مدد کرے، کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سکھر ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو اور خیرپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرکٹ ہاؤس خیرپور میں نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن کو 4 کروڑ روپے کی مشینری حوالے کرنے اور دربار ہال میں متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ آباد کاروں کو کھاد اور بیج دینے کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلا امتیاز آپریشن کیا جارہا ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اتحادی اور دیگر جماعتوں کے تعاون سے کراچی کو امن کا شہر بنایا جائے گا۔ سکھر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث فصلوں کو بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ربیع کی فصل کو بہتر بنایا جائے، حکومت کاشتکاروں کو بیج اور کھاد بھی فراہم کریگی۔ سندھ میں حالیہ بارشوں سے فصلوں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے لیکن سندھ حکومت کے پاس وافر مقدار میں اناج کے ذخائر موجود ہیں اس لئے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قحط سالی کی صورتحال پیدا نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 103569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش