0
Saturday 28 Jan 2023 22:18

عمران خان کی مکاری اور اداکاری زیر دیر نہیں چلے گی، انجینئر اسماعیل

عمران خان کی مکاری اور اداکاری زیر دیر نہیں چلے گی، انجینئر اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری و رکن اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل اور ناکام لیڈر ہیں۔ عمران خان عوام کو اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی بتانے کی بجائے الزام تراشی کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک بیان میں رکن جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سابق صدر پاکستان علی زرداری کا خاندان اور بیگم دہشتگردی کا شکار ہوئی۔ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑنے والی اور ان کے خلاف مزاحمت کرنے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اپنے بندوق کی نوک پر رکھنے والے عمران خان نیازی نے آج قوم کے سامنے اپنی بزدلی کو رکھ دیا ہے اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔

انجینئر محمد اسماعیل نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پیپلزپارٹی نے انتقام کبھی کسی سے نہیں لیا ہے۔ سیاسی مخالفین کو جیل ڈالنے کی دھمکیاں دینے والا عمران خان نیازی آج اس خوف کا شکار ہے کہ کہیں نیازی کو جیل میں نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے ملکی معیشت اور سیاست دونوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے اب ملک میں جمہوریت کو بھی تباہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے اور نوجوانوں سے جھوٹ بولا اور عمران خان نیازی ایک مکار لیڈر ثابت ہوئے۔ نیازی کی مکاری اور اداکاری زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی ہی اس ملک کی واحد پارٹی ہے جو پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتی ہے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بن گئے تو انشاء الله  ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1038264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش