0
Sunday 5 Feb 2023 12:05

جموں و کشمیر کسان تحریک کا انسداد تجاوزات مہم کیخلاف سرینگر میں احتجاج

جموں و کشمیر کسان تحریک کا انسداد تجاوزات مہم کیخلاف سرینگر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کسان تحریک کے بینبر کے تحت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے لالچوک میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ’زمین ہماری حکم تمہارا نہیں چلے گا نہیں چلے گا‘، وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں تاریخی لالچوک میں احتجاج درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارنس صاحب نے 1895ء میں پہلی بار یہاں زمین کی پیمائش کی، اس وقت یہاں کی آبادی ایک لاکھ تھی جو اب ڈیڑھ کروڑ ہے۔ ان کا کہنا تھے کہ اس کے بعد مہاراجہ وقت وقت پر نئے قانون لائے۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ 1927ء میں کہچرائی کو شاملات دہ میں تبدیل کرکے کسانوں کو مالکانہ حقوق دئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 1935ء میں ایک قانون پاس کیا گیا جس کے تحت جن کسانوں کے پاس پندرہ سالوں سے کوئی اراضی تھی ان کو اس کے مالکانہ حقوق دئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو دیکھنا چاہیئے کہ جن کے پاس صرف دو مرلے زمین ہے اس پر بلڈوزر کیوں چلائے جا رہے ہیں۔ احتجاجی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ جب سڑکوں پر آئیں گے تو سرکار کو پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے سرکار سے یہ قوانین واپس لینے کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 1039634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش